ماہرِ صحت نے گرمیوں کے موسم میں رات کو پنکھا چلانے سے خبردار کر دیا!

ڈاکٹر ناہید علی کے مطابق ساری رات کمرے کا پنکھا چلنا جسم کو تکلیف دہ کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہے


ویب ڈیسک June 01, 2025

موسمِ گرما کے آتے ہیں برطانیہ میں ماہرین نے شہریوں کو ساری رات پنکھا چلنے کے خطرات سے آگاہ کر دیا۔

پی ایچ ڈی ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر ناہید علی کے مطابق ساری رات کمرے کا پنکھا چلنا جسم کو پوشیدہ تناؤ کا شکار کر سکتا ہے۔

ماہرِ صحت کا کہنا تھا کہ ساری رات پنکھا چلنے سے سائی نس (Sinus) اور گلا خشک ہو سکتا ہے جس سے صبح اٹھ کر لوگوں کو سینہ جکڑے ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ رات بھر پنکھا چلنے سے پٹھوں کے اکڑنے اور سینے میں گرد جانے کی شکایت ہوسکتی ہے جس کے سبب دمے یا الرجی میں مبتلا افراد چھینکوں کی زیادتی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ناہید کا کہنا تھا کہ سانس کی نالی کا خشک ہونا گاڑھا بلغم بناتا ہے جس سے حساس بافتوں کے قریب الرجنز پھنس سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ کیفیت کھانسی، آواز کے خراب ہونے یا سائی نس (Sinus) کے بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

مقبول خبریں