عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند

آئندہ تاریخ پر ملزمان کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے


ویب ڈیسک June 03, 2025

راولپنڈی:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 2 گواہان کی شہادت  قلمبند کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل ارشد تبریز کی جرح بھی  مکمل کرلی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بعد ازاں کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ تاریخ پر ملزمان کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔

مقبول خبریں