مختلف محکموں میں بھرتیاں روکنے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل پر ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ میں گریڈ 1سے 4 تک ملازمین کی بھرتیاں روکنے کیخلاف حکومت سندھ کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت


ویب ڈیسک June 05, 2025

سپریم کورٹ نے مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کی بھرتیاں روکنے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کی بھرتیاں روکنے کیخلاف سندھ حکومت کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کا موقف سنے بغیر ہی  فیصلہ جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 4 پر بھرتیوں سے روک دیا تھا۔ ملازمین کو تقرری لیٹر مل چکے ہیں، ہر کیس کا الگ الگ میرٹس ہیں۔

ایک فیصلے میں تمام گریڈز پر تقرریاں روک دی گئیں۔  عدالت مے ریمارکس دیئے کہ معمولی گریڈز پر نوکریاں ہیں، اب مالی اور چوکیداروں کے کیا انٹرویو کریں گے؟

عدالت عظمی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دی۔

مقبول خبریں