بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکی وزارت خارجہ کی انڈر سیکریٹری سے اہم ملاقات

وفد نے بلا اشتعال بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا


ویب ڈیسک June 06, 2025

پاکستانی وفد نے امریکی وزارت خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور، ایلیسن ہوکر سے ایک مفید اور تعمیری ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے قیام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے کردار کو سراہا۔

پاکستانی وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیشرفت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مکالمے کی راہ ہموار کرے گی۔

وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں