پاکپتن؛ مبینہ طور پر جائیداد کیلئے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائی چند گھنٹوں میں گرفتار

خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد اور زیادتی ہر گز برداشت نہیں،  قتل کے ملزمان کوقانون کے تحت کڑی سزاملے گی، مریم نواز


ندیم چوہدری June 06, 2025
فوٹو: فائل

PAKPATTAN:

جائیداد کے لیے پرمبینہ طور پر جائیداد کے لیے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو چند گھنٹو ں میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پاکپتن کی رہائشی کنول بشیر کو عامر اور عاصم نے پراپرٹی نہ دینے پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عامر اور عاصم کو حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزمان عاصم اور عامر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پراپرٹی کے لیے بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد اور زیادتی ہر گز برداشت نہیں،  قتل کے ملزمان کسی صورت سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی۔

مقبول خبریں