کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پُراسرار واقعہ میں نو عمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں بہن بھائیوں سے جھگڑے کے بعد لڑکی نے خودکشی کی، ایس ایچ او


منور خان June 11, 2025

کراچی:

سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری ایکسپریس سیکٹر 50 ایف نجی اسکول کے قریب گھر میں خودکشی کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

ایدھی حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش بذریعہ ایمبولینس تھانے لیجائی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 12 سالہ رومیسہ دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے فوری طور پر وجہ موت نہیں بتائی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لرزہ خیز واقعہ، چھری کے وار سے بیوی کا قتل، بچے کی پُراسرار موت اور شہری کی خودکشی کی کوشش

جبکہ ورثا لاش تھانے سے ہی اپنے ہمراہ لے گئے اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رومیسہ نے گھر میں بہن بھائیوں سے جھگڑے کے بعد کمرے میں جا کر گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کی ہے تاہم مزید چھان بین کا عمل جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں