پاک ویسٹ انڈیز 3 ون ڈے میچز کو ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز

یہ تجویز ٹی20 ایشیاکپ اور ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے آئی ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک June 11, 2025

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی20 انٹرنیشنل میں تبدیل کرنے کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے، یہ تجویز ٹی20 ایشیاکپ اور ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے آئی ہے۔

زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد قومی ٹیم کی اہم ایونٹس کیلئے تیاری کروانا اور بہتر کمبینیشن بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان، شان کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں!

پاکستانی ٹیم کو جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈول ہیں جبکہ 3 ون ڈے 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نو لُک شاٹ پر ہونیوالی تنقید پر صائم بھی بول اُٹھے

اس سے پہلے پاکستان اور بنگلادیش بورڈز نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کو 5 ٹی20 میچز میں تبدیل کردیا تھا، بعدازاں پاک بھارت کشیدگی کے سبب سیریز کو 3 میچز تک محدود رکھنی پڑی۔

اس سیریز میں پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کیا تھا جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

مقبول خبریں