راولپنڈی: ٹک ٹاک پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم گرفتار

 ملزم شوکت رحمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز ویڈیوز پوسٹ کیں، حکام


ویب ڈیسک June 20, 2025

راولپنڈی:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم شوکت رحمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر میں ملوث تھا۔

 ملزم کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز ویڈیوز پوسٹ کی گئیں اور عوام میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

 این سی سی آئی اے راولپنڈی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔

مقبول خبریں