ہانیہ بہت پروفیشنل ہیں ان کیساتھ فلم کا تجربہ اچھا رہا، دلجیت دوسانجھ

فلم پر بہت پیسہ لگا ہے اگر پروڈیوسر اسے بیرون ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو ان کیساتھ ہوں، دلجیت


ویب ڈیسک June 25, 2025

بھارتی پنجابی اداکار اور گوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ فلم کے تجربے کو بہترین قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ہانیہ بہت پروفیشنل ہیں اپنے کام میں اور ان کیساتھ فلم کرنا ایک اچھا تجربہ ثابت ہوا تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران مصروفیات کے باعث ان کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے۔

پنجابی گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ کام کے وقت اپنے ساتھی اداکاروں کی پرائیویسی کا بےحد خیال رکھتے ہیں اور خاص طور پر خواتین کا اس لئے وہ کسی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتے کیونکہ وہ خود بھی پرائیویسی رکھنا پسند کرتے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/DLT74JIxxlr/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

بھارت میں اپنی فلم ’سردار جی 3‘ ریلیز نہ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ اس فلم پر پروڈیوسرز کے بہت پیسے لگے ہیں اور وہ بھارت میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ سے پہلے ہی نقصان اُٹھا رہے ہیں اس لئے اگر وہ اسے اوور سیز ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں‘۔

دلجیت دوسانجھ کے اس انٹرویو کی کلپس سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں انتہا پسند بھارتی فنکاروں سمیت عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 27 جون کو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ریلیز ہورہی ہے تاہم اسے بھارت میں ریلیز نہیں کیا جارہا۔

https://www.instagram.com/reel/DLSyjvNNj_g/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

 

مقبول خبریں