ریحام خان کی سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر تنقید

ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اتفاق رائے نہ بھی رکھتا ہو تو اسے اس کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیئے


ویب ڈیسک June 26, 2025

 ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سارہ شاید بھول رہی ہیں کہ وہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اداکارائیں اس ہی وجہ سے آزادی سے کام کر سکتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ ہی خواتین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی جینے کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ 

ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اتفاق رائے نہ بھی رکھتا ہو تو اسے اس کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افلوئنس رکھنے والے لوگوں کو ایسے افراد کیلئے بات کرنی چایئے جنہیں یہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ سارہ خان نے ایک ایونٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیمینزم پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی فیمینسٹ نہیں ہیں اور مردوں کے کام انہیں پر چھوڑ کر خود گھر میں سکون سے رہنا زیادہ صحیح سمجھتی ہیں۔

سارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا تھا جس کے کئی دنوں تک چرچے بھی ہوتے رہے۔

مقبول خبریں