پشاور:
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی سے کوہستان اسکینڈل کی تفتیش کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے کوہستال اسکینڈل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے، اعظم سواتی کے بینک اکاؤنٹ میں کوہستان اسکینڈل کے ٹھیکہ دار کی جانب سے 70کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔
نیب ذرائع نے کہا کہ اعظم سواتی سے نیب تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور نیب نے اعظم سواتی سے بینک اکاؤنٹ سمیت مختلف نوعیت کی پوچھ گچھ کی۔
مزید پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتاری سے روک دیا
نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم نے اعظم سواتی کو سوالات کی فہرست دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے جوابات بھیج دیں۔