انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آگاہی مہم

پشاور کے "دی حق آواز ریحیب سنٹر" سمیت شہر کی مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 28, 2025
سندھ کے طالب علموں کا منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے لیے قانون کا ڈرافٹ تیارکرلیا گیا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔ فوٹو:فائل

انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں  آگاہی مہم  جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کو منایا گیا، دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی۔ 

خصوصی مہمات میں پشاور کے "دی حق آواز ریحیب سنٹر"، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،شرنگل اپر دیر سمیت ہری پور اور پشاور کے مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ 

شرکاء نے انسداد منشیات کے حوالے سے بینرز اٹھاۓ اسکی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔ 

اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مقبول خبریں