پنجاب میں بارش اور آندھی کے سبب تین دنوں میں 12 افراد جاں بحق

حادثات میں 39 زخمی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں جن کے28 واقعات پیش آئے، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک June 28, 2025

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم موجود ہے جب کہ پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کہی ہلکی اور کہی زیادہ بارش کا امکان ہے، لاہور شہر میں بارش کم مقدار میں ہونے کاہے لیکن حبس کی شدت میں آضافے ہوگا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 تک جانے کے امکانات ہیں۔

پنجاب میں تین دنوں کے دوران 12 افراد جاں بحق

دریں اثنا پی ڈی ایم اے نے یکم جولائی تک تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کے امکانات کے لیے الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی ، موسلادھار بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق 25 جون سے 27 جون تک مختلف شہریوں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے۔

مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 39 زخمی ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں، چھتیں اور دیواریں گرنے کے 28 واقعات پیش آئے، بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال میں بھی حادثات رپورٹ ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جانبحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مقبول خبریں