شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننےوالے لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انٹرویو

قمرالاسلام راجا نے چوہدری نثار کے ساتھ (ن) کے معاملات ہونے پر احتجاج اور مخالفت کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک July 02, 2025

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بننے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمرالاسلام راجا کا تہلکہ خیز انٹرویو سامنے آگیا۔

نجی نیوز چینل ’اے آر وائی‘ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قمرالاسلام راجا نے کہا کہ اگر چوہدری نثار کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے معاملات ہوئے تو پارٹی کے اندراحتجاج کروں گا، ان کی مخالفت کروں گا اور پارٹی سے شکوہ کروں گا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پریس کانفرنسزمیں برملا پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف بولے۔

رہنما مسلم (ن) نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ 2029 تک تو میں حلقےکا ذمہ دارہوں، چوہدری تھا نثار(ن) چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، جب2018میں مجھے گرفتار کیاگیا تومجھے کہا جاتا تھا کہ شہبازشریف کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن جاو۔

انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ میرے بچےالیکشن کمپئن کرتےتھے توان کی ماں کو کہا گیا اج یہ چلےگئے تو واپس نہیں ائیں گے، اس وقت (ن) کا ٹکٹ بھی کس نے اپلائی نہیں کیا، اتنا خوف تھا۔

قمر السلام راجا نے کہا کہ پیغام ملتا الیکشن نہ لڑیں، گھرچھوڑ دیں، یہ سب چوہدری نثار کے لیے ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارسیاست میں 2 اصولوں کا دعوی کرتےہیں لیکن عمل اس کے برعکس ہوتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نےکہا کہ چوہدری نثار نے مریم نواز پراعتراض کیا تھا کہ وہ بچوں کے نیچےسیاست نہیں کرتے، میں اب سابق وزیر داخلہ کو کہتا ہوں کہ وہ اب اپنے بیٹے کو میری شاگردی میں لائیں۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما چوہدری نثار کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں چوہدری نثار کے صاحبزادے تیمور علی خان بھی موجود تھے۔

چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی تھی، وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری نثار سے ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں ملکی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

بیان کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی اور دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کی تھیں۔

وزیراعظم نے چوہدری نثار سے کہا تھا کہ آپ مکمل صحت یاب ہوں تو ہماری فیملیز کے ہمراہ ملاقات بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے سابق وزیرداخلہ کو کھانے کی دعوت بھی دی تھی جو چوہدری نثار نے قبول کر لی اور طے پایا تھا کہ عاشورہ محرم کے بعد دونوں کھانے پر ملیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی چالیس سال پرانی دوستی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی 8 برس کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی۔

شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ برس 7 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی تھی، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان جو کبھی مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما تھے، 34 سال سے زائد عرصے تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2018 میں جماعت سے الگ ہوگئے تھے۔

اس وقت چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کیا، میں طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں، میں اقتدار کی نہیں، عزت کی سیاست کرتا ہوں۔

بعد ازاں انہوں نے 2018 کے انتخابات میں راولپنڈی کی 4 قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور دعویٰ کہ ان کی جماعت نے زیادہ تر ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی نے منحرف رہنما کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پارٹی کے بانی عمران خان کے ساتھ ’ذاتی تعلقات‘ کے باوجود انہوں نے شمولیت سے انکار کردیا تھا۔

مقبول خبریں