یورپ میں شدید گرمی کی لہر؛ 8 افراد ہلاک، جوہری ری ایکٹر بند کردیا گیا

فرانس میں بھی گرمی سے متاثرہ دو افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد اسپتال میں داخل کیے گئے


ویب ڈیسک July 03, 2025

یورپ اس وقت شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں اسپین، فرانس اور اٹلی میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

اسپین کے علاقے کاتالونیا میں جنگل کی آگ نے دو افراد کی جان لے لی جبکہ مزید ہلاکتیں کورڈوبا اور ایکسٹریماڈورا میں رپورٹ ہوئیں۔ فرانس میں بھی گرمی سے متاثرہ دو افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد اسپتال میں داخل کیے گئے۔

اٹلی نے 18 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے دو افراد گرمی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ سوئٹزرلینڈ میں دریا کے گرم پانی کی وجہ سے ایک جوہری ری ایکٹر بند کر دیا گیا اور دوسرے کی پیداوار کم کر دی گئی ہے۔

ترکیہ اور اسپین میں جنگلات کی آگ نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا، جبکہ اٹلی، فرانس اور جرمنی نے شدید طوفانوں سے خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ اور ماہرین کے مطابق یہ گرمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، اور گرین ہاؤس گیسوں، فوسل فیول، اور جنگلات کی کٹائی جیسے عوامل اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

 

مقبول خبریں