کراچی:
شہر قائد کے صنعتی علاقے شیرشاہ غنی چورنگی کے قریب واقع ایک اسکریپ گودام میں آج علی الصبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا.
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی شدت درمیانے درجے کی ہے اور تیزی سے پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر اضافی فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی تجزیہ فائر ڈیپارٹمنٹ اور تکنیکی ماہرین کی جانب سے مکمل معائنے کے بعد کیا جائے گا۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔