عمر ایوب پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

الیکشن کمیشن نے نااہلی اور گوشواروں میں تضاد کے مقدمات کو 15 جولائی کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا


آمنہ علی July 10, 2025
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی اور گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے خلاف دو مقدمات کی 15 جولائی کو سماعت مقرر کرلی۔

عمر ایوب کے خلاف ن لیگ کے بابر نواز نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمرایوب پر اثاثہ جات میں غلط بیانی کا الزام ہے۔

شہری کی درخواست پر عمرایوب کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا تھا۔

مقبول خبریں