کراچی، بلدیہ گلشن غازی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پولیس کی جانب سے رات گئے تک مقتول کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا عمل جاری تھا


منور خان July 15, 2025

کراچی:

شہر قائد میں بلدیہ گلشن غازی کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی جا رہی ہے جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کی شناخت 35 سالہ نصیب شاہ ولد رضا حسین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مقتول کی شناخت 30 سالہ حبیب رحیم ولد سالار کے نام سے ہوئی ہے، پولیس دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے ۔

مقبول خبریں