سابقہ ایس ایچ او کی پولیس اہلکاروں سے لڑائی، فائرنگ کے مقدمہ میں ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ ترنول پولیس کی حراست میں ملزم کی مبینہ ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی


ویب ڈیسک July 15, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ ترنول پولیس کی حراست میں ملزم کی مبینہ ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی، سابقہ ایس ایچ او شوکت عباسی کی پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑے، فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی، جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی، ایس ایچ او ترنول اشتیاق شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر  کے مطابق سابقہ ایس ایچ او شوکت عباسی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا، ملزم سابقہ ایس ایچ او شوکت عباسی نے سرکاری پستول چھین لیا اور اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کیا، ملزم سابقہ ایس ایچ او شوکت عباسی نے جان سے مارنے کی نیت سے سیدھے فائر کیے۔

ایف آئی آر  کے متن کے مطابق ملزم سابقہ ایس ایچ او فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا، ملزم شوکت عباسی پر دفعہ 324 اور 186 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں