پابندی ہٹنے کے بعد برطانیہ پرواز کے لیے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 کو تیار رکھنے کی ہدایت

برطانیہ سے پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ کا اہم ترین اجلاس ہوا


ویب ڈیسک July 17, 2025

برطانیہ سے پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ کا اہم ترین اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ڈپٹی سی ای او پی آئی اے نے برطانیہ کی پروازوں کی فوری تیاری کی ہدایت کی اور  مانچیسٹر پرواز کے لیے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو تیار رکھنے کا کہا گیا۔

پی آئی اے انجینئرنگ شعبہ کے حکام کو طیارے کو تیار رکھنے کی احکامات دیے گئے، اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پی آئی اے پانچ سال بعد برطانیہ میں پروازوں کو چلانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

پی آئی اے شعبہ مارکیٹنگ کو پہلی پرواز کی شاندار مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی ہدایت کی گئی۔

پی آئی اے کے برطانیہ میں کنٹری منیجر اور پاکستان میں حکام کو پہلی فلائٹ کے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

یو کے سی اے اے کو پی آئی اے نے مانچیسٹر کی پروازوں کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست کردی ہے۔

پی آئی اے اجلاس میں بریفنگ  دی گئی کہ پروازوں کے سلاٹ کے لیے یوکے سی اے اے سے آج یا کل اجازت نامہ پی آئی اے کو موصول ہونے کا امکان ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازون کی بحالی پر پوری ٹیم کی ستائش کی، زرائع کے مطابق بریفنگ میں سی ای او نے پیغام دیا کہ قومی ایئرلائن ملک کی سفیر ہے ملک کا وقار مزید بلند کرینگے۔

مقبول خبریں