دورہ آئرلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے خواتین کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جاری

کیمپ کے 14 ویں روز ویمنز کھلاڑیوں کی 4 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس


زبیر نذیر خان July 21, 2025

کراچی:

دورہ آئرلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے خواتین کھلاڑیوں کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے۔

کیمپ کے 14 ویں روز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ویمنز کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 4 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

جیند خان اور طاہر خان نے کھلاڑیوں کو فاسٹ و اسپن بولنگ کی اسکلز کے بارے میں تربیت دی، عبدالسعد نے فیلڈنگ کی عملی مشقیں کرائیں۔

مقبول خبریں