لاہور:
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کی شدت میں کمی آنے کے بعد درجہ حرارت اور حبس میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، تاہم زیادہ بارش کا امکان کم ہے۔ پی ٹی ایم اے نے 28 سے 31 جولائی تک مون سون کے پانچویں سپیل کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
اس سلسلے میں واسا، ایل ڈبلیو ایم، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاؤسنگ نے بروقت انتظامات کے لیے سرگرم عمل ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچایا جا سکے۔