سپریم کورٹ؛ عمران خان کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

عدالت نے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کر دی


ویب ڈیسک July 29, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سلمان صفدر کی التواء درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سلمان صفدر کی التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کر دیں۔

سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

مقبول خبریں