امریکا میں مائنر لیگ بیس بال میں ٹور کے لیے لے جائی گئی ایک بہت بڑی بیس بال پر 6750 دستخط کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
آٹھ فٹ قطر کے اس بیس بال کے ماڈل نے اپنے سفر کا آغاز 24 جون کو وکٹری فیلڈ (انڈیانا پولس انڈینز کا ہوم گراؤنڈ) سے کیا اور نیو یارک میں قائم اپنے آخری اسٹاپ ایم ایل بی فلیگ شپ اسٹور تک پہنچنے سے قبل 15 بال پارکس سے ہو کر گزری۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار نے گیند کا جائزہ لیا اور اس پر 6750 دستخط کی موجودگی کی تصدیق کی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ کیمبرج یونائیٹد فٹبال کلب نے 2146 دستخط کے ساتھ گزشتہ برس بنایا تھا۔