کراچی میں تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا

بفرزون میں واقعہ پیش آیا، ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی


منور خان August 02, 2025
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بفرزون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی جبکہ متوفی بچہ بھی اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں