خوبرو اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل؛ ایک بار پھر تنقید کی زد میں

مہر بانو کی اس سے قبل بھی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک August 06, 2025
اداکارہ مہربانو کی نامناسب لباس میں بیلی ڈانس کی ویڈیو

معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش" اور "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟"

یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی میں بھی اپنے بولڈ انداز، رقص کی ویڈیوز اور فیشن کے باعث کئی بار تنقید کا شکار ہو چکی ہیں۔

تاہم وہ اکثر اپنی پوسٹس اور بیانات میں تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے فن اور خودمختاری کا دفاع کرتی نظر آئی ہیں۔

مہر بانو کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ان کے کرداروں کو کافی شہرت بھی ملی۔

 

مقبول خبریں