امریکا: 30 فِٹ اور 7 انچ بلند سورج مکھی نے عالمی ریکارڈ پر نظریں جما لیں

’کلوور‘ نامی پودے نے گزشتہ ہفتے 26 فِٹ اور 8 انچز کی اونچائی پر پہنچ کر امریکی ریکارڈ توڑا تھا


ویب ڈیسک August 08, 2025

امریکا کے ایک مالی نے 30 فِٹ اور 7 انچ بلند سورج مکھی کا پودا اُگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر فورٹ وین کے رہائشی ایلکس کے اُگائے گئے پودے ’کلوور‘ نے گزشتہ ہفتے 26 فِٹ اور 8 انچز کی اونچائی پر پہنچ کر امریکی ریکارڈ توڑا تھا۔

فورٹ فین کی شہری حکومت نے پودے کو گلہریوں سے بچانے کے لیے چیری پکر دے کر ریکارڈ بنانے میں مدد فراہم کی۔

ایلکس کی جانب سے کلوور کی اونچائی سے متعلق شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ ریکارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 میں جرمنی میں اگائے گئے 30 فٹ اور 1 انچ کے سورج مکھی کے پاس تھا۔

مقبول خبریں