ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

ملزم کے پاس سے ایک اور لائسنس برآمد ہوا ہے، یہ لائسنس ایچ ٹی وی ہے تاہم خیبر پختوخواہ کا ہے، تفتیشی افسر


ویب ڈیسک August 13, 2025

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کراچی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے پاس سے ایک اور لائسنس برآمد ہوا ہے، یہ لائسنس HTV ہے تاہم خیبر پختوخواہ کا ہے، لائسنس کی تصدیق کے لیے کے پی ایکسائز کو خط بھیجا ہے، مقدمہ میں قتل بالسبب کی دفعہ شامل کردی گئی ہے۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد عوام کے تشدد سے ملزم کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں