اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا چارج سنبھال لیا

پنجاب کی ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنا ترجیحات میں شامل ہے، سینئر بیوروکریٹ


خبرنگار August 13, 2025

لاہور:

صوبہ پنجاب کے سینئر اور تجربہ کار بیوروکریٹ محمد اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

محمد اطہر مسعود اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ پبلک پراسیکیوشن اور ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سمیت متعدد اہم اور کلیدی عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

پنجاب آرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے محمد اطہر مسعود فنونِ لطیفہ کے فروغ، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی وراثت اور فنون کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مقبول خبریں