خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر جشن آزادی سے متعلق پروگرام ملتوی

یہ فیصلہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہار یک جہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 15, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزارت اطلاعات کے زیرانتظام اسلام آباد میں شیڈول معرکہ حق اور جشن آزادی متعلق پروگرام ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ہدایت پر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو "معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پرگرام خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورت حال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ بارش اور سیلاب سے  متاثرہ افراد سے اظہار یک جہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور جشن آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد ازاں منعقد کی جائیں گی۔

مقبول خبریں