پشاور:
خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ سول سیکریٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی۔
سول سیکریٹریٹ پشاور میں نماز جنازہ میں کابینہ اراکین کے علاوہ بیوروکریسی کے سنئیر افسران، سیکریٹریز اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 افراد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔
گزشتہ روز ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ اور بونیر جاتے ہوئے راستے میں ضم ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالئی کے پہاڑی سلسلے میں خراب موسم کے باعث کریش کرگیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹس سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے تھے۔