بھارتی شہر حیدرآباد میں ہندوؤں کے ایک مذہبی تہوار کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یاترہ کے دوران استعمال ہونے والا رتھ اچانک ٹوٹ گیا۔
جس پر کچھ نوجوانوں نے رتھ کو دھکا دینے کی کوشش کی تو وہ قریبی ہائی ٹینشن بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔
جیسے ہی رتھ تاروں سے ٹکرایا وہاں موجود کئی افراد کرنٹ کی لپیٹ میں آگئے۔ متعدد افراد کو نیم بے ہوشی کے عالم اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں کم سے کم 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ مزید 5 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔