کراچی: بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی معطل

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے


ویب ڈیسک August 19, 2025

کراچی میں بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے،کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ   کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ 

متاثرہ علاقوں میں نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، 
پی آئی بی کالونی اور جمشید روڈ  شامل ہیں۔

ان کے علاوہ اولڈ سٹی ایریا، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

مقبول خبریں