شدید بارشوں کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے آج بھی بند

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی آن لائن کلاسز جاری رہیں گی


ویب ڈیسک August 20, 2025
(فوٹو فائل)

کراچی:

شدید بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے مزید بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہیں، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر کیا گیا ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی آن لائن کلاسز جاری رہیں گی

دریں اثنا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ خراب موسمی حالات کے سبب جامعہ بند رہے گی تاہم آن لائن کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں حسبِ معمول جاری رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق تمام امتحانات اگلے حکم تک مؤخر کر دیے گئے ہیں تمام آن لائن کلاسز کی نگرانی یونیورسٹی لیڈرشپ کرے گی۔

مقبول خبریں