مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی گئی

مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ہجری سال 1447 کے لیے کارآمد ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور


ویب ڈیسک August 22, 2025
حاجیوں کے ذریعے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے پیش نظر موثر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ فوٹوفائل

اسلام آباد:

وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہدات کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔

مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ہجری سال 1447 کے لیے کارآمد ہے، دیگر عمرہ کمپنیاں ضابطے کے مطابق اپنے معاہدات کی تصدیق جلد مکمل کروائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کو تاکید کی جاتی ہے کہ صرف وزارت سے تصدیق شدہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں۔

مقبول خبریں