سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے، صوبائی چیف سیکریٹری


ویب ڈیسک August 22, 2025

کراچی:

سندھ حکومت نے پولیس کی تفتیشی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، سیکریٹری سروسز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ پولیس فورس کی تفتیشی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کیے جائیں گے، پولیس میں تفتیش کا نظام بہتر ہوگا تو عوام کا اعتماد بڑھے گا۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے، بہتر تفتیشی نظام سے شہریوں کو فوری انصاف اور جرائم میں واضح کمی ممکن۔

چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری روسز کو ہدایت کی کہ اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی میں تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس میں اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی، بہتر تفتیش سے انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفت ممکن ہوگی۔

مقبول خبریں