کینیڈا کا امریکی اشیا پر محصولات ختم کرنے کا اعلان

کینیڈا کے پاس امریکا کے ساتھ کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے بہترین معاہدہ ہے


ویب ڈیسک August 23, 2025

کینیڈا نے امریکی اشیا پر محصولات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کینیڈا تمام امریکی مصنوعات پر وہ محصولات ختم کر دے گا جو موجودہ شمالی امریکی آزاد تجارتی معاہدے کے تحت مطابقت رکھتی ہیں، یہ اقدام اس چھوٹ کے مطابق ہے جس کی تصدیق رواں ماہ کے آغاز میں واشنگٹن نے کی تھی۔

کارنی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے طویل ٹیلیفونک گفتگو کے ایک روز بعد  صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈا کے پاس امریکا کے ساتھ کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے بہترین معاہدہ ہے۔

مقبول خبریں