دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیاں کون سی ہیں؟

دنیا کی سب سے طاقتور اور سرفہرست 10 مضبوط ترین کرنسیوں کی امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کی بنیاد پر درجہ بندی کی ہے


ویب ڈیسک August 23, 2025

دنیا کی سب سے طاقتوراور سرفہرست 10 مضبوط ترین کرنسیوں کو ان کی امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کی بنیاد پر درجہ بندی کی ہے، امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ جتنی زیادہ ہوگی، دنیا کی اعلی ترین کرنسی' کی فہرست میں اس کرنسی کو اتنا ہی مضبوط سمجھا جاتا ہے۔

اس وقت کویت دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی کویت کا دینار ہے، ایک کویویتی دینار 3.27 امریکی ڈالرز خریدنے کے قابل ہے جب ہکہ  اس کے برعکس ایک امریکی ڈالر صرف 0.30 کویتی دینار خرید سکتا ہے۔

کویتی دینار ریاست کویت کی کرنسی ہے جو مغربی ایشیا میں مشرق وسطیٰ کا ایک چھوٹا ملک ہے جس کی سرحدیں عراق اور سعودی عرب سے ملتی ہیں، یہ ملک مشرق میں خلیج عرب واقع ہے۔

بی ایچ ڈی دنیا کی دوسری مضبوط ترین کرنسی ہے جس کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر 2.66 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ  ایک بی ایچ ڈی 2.66 امریکی ڈالر خرید سکتا ہے یا ایک امریکی ڈالر کو بی ایچ ڈی 0.37 میں بدلا جا سکتا ہے۔

بحرین دینار مملکت بحرین کی کرنسی ہے جو کہ مغربی ایشیا میں مشرق وسطیٰ میں 33 جزیروں پر مشتمل جزیرہ نما ملک ہے۔ یہ خلیج عرب میں واقع ہے، جزیرہ نما قطر کے شمال میں اور سعودی عرب کے شہر الخوبر کے درمیان واقع ہے۔

او ایم آر امریکی ڈالر کے مقابلے میں تیسری مضبوط کرنسی ہے، یہ عمانی ریال سلطنت عمان کی کرنسی ہے، جو خلیج عرب اور بحیرہ عرب سے دور مغربی ایشیا میں مشرق وسطیٰ کا ایک بڑا ملک ہے۔ متحدہ عرب امارات اس کی سرحد شمال مغرب میں جبکہ سعودی عرب اور یمن مغرب میں واقع ہیں۔

اس کے علاوہ جے او ڈی چوتھی مضبوط ترین کرنسی ہے، اردنی دینار سلطنت اردن کی کرنسی ہے، جو مغربی ایشیا میں ایک خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے، اس کی سرحدیں فلسطین، سعودی عرب، عراق اور شام سے ملتی ہیں۔

پانچویں نمبر پر برطانوی پاؤنڈ ہے جس کی شرح مبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.33 ہے۔

کرنسی کی طاقت کی درجہ بندی میں اگلا جبرالٹر پاؤنڈ ہے، اس کی شرح مبادلہ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کے برابر ہے۔ جی آئی پی جبرالٹر کی کرنسی ہے جو ایک چھوٹا جزیرہ نما اور برطانوی علاقہ ہے۔ یہ 1920 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا۔

ساتویں نمبر پر سی ایچ ایف ہے جو  کی فی الحال شرح تبادلہ  1.24 امریکی ڈالر ہے ، سی ایچ ایف سوئٹزرلینڈ کی قومی کرنسی ہے، یہ یورپی ملک فرانس، جرمنی، آسٹریا اور اٹلی کی سرحد کے ساتھ موجود ہیں۔ یہ مئی 1850 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کی کرنسی ابتدائی طور پر یورو رکھی گئی تھی۔

آٹھویں مضبوط ترین کرنسی جزائر کیمین ڈالر ہے، کیوبا کے جنوب سے جنوب مغرب اور بحیرہ کیریبین میں جمیکا کے شمال سے شمال مشرق میں واقع ملک ہے۔

نویں نمبر پر یورو ہے جس کی ڈالر کے مقابلے میں موجودہ شرح تبادلہ 1.16 ہے، یورو کو 1 جنوری 1999 کو متعارف کرایا گیا تھا۔

امریکی ڈالر دنیا کی 10ویں بلند ترین کرنسی ہے۔

مقبول خبریں