بالوں سے بنا ٹوتھ پیسٹ دانتوں کیلئے مفید قرار

سائنس دانوں نے ایک پروٹین دریافت کیا ہے دانتوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک August 25, 2025

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بالوں سے بنا ٹوٹھ پیسٹ دانتوں کی مرمت اور ان کے جھڑنے کی ابتدائی اسٹیج کو روک سکتا ہے۔

کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ بالوں، جلد اور اون میں پایا جانے والا پروٹین کیراٹین جو اکثر شیمپو میں استعمال ہوتا ہے، دانتوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

کنگز کالج لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیرف الشرکوی کے مطابق سائنس دانوں کو لگتا ہے کہ یہ ایک گیم چینجر ہے، ایک انڈسٹری موور ہے جو کیراٹین کو ہمارے روزمرہ استعمال میں ایک حقیقی پروڈکٹ کے طور پر متعارف کرواتا ہے تاکہ آپ کے دانتوں کے انامل کی حفاظت اور شفا یابی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے دانت میں مائیکرو کریک یا بہت چھوٹا سا نقص ہے، تو یہ آپ کے محسوس کیے بغیر خود ہی ٹھیک ہوجائے گا۔

دانت کے بہت سے مسائل انامل کی خراب حالت کے سبب ہوتے ہیں جو ایک بار ختم ہونے کے بعد دوبارہ نہیں بنتا۔

جب کیراٹین لعاب میں منرلز کے ساتھ مل جاتا ہے تو یہ قدرتی اینمل کی ساخت اور فنکشن کی نقل کرنے کے لئے ایک حفاظتی کوٹنگ تیار کرتا ہے۔

مقبول خبریں