مونگ پھلی کی شکل کے خول والا کچھوا 41 سال کا ہوگیا

کچھوے کے خول کی یہ شکل پلاسٹک کے سانچے میں پھنسنے کی وجہ سے ہوئی


ویب ڈیسک August 25, 2025
(تصویر: MDC)

امریکا میں ڈیپارٹمنٹ آف کنزرویشن نے مونگ پھلی کی شکل کا خول رکھنے والے کچھوے کی 41 ویں سالگرہ منائی۔

امریکی ریاست مزوری کے محکمے نے کچھوے کی 41 ویں سالگرہ پاؤڈر ویلی کنزرویشن نیچر سینٹر میں ایک عوامی تقریب میں منائی۔

اس تقریب میں کارڈ بنانے، کچرے کے حوالے سے آگہی، شیٹس پر رنگ کرنے اور کچھوے کی طرح کھانے جیسی سرگرمیاں کروائیں گئیں۔

محکمے کے آفیشلز نے ایک نیوز ریلیز میں کا کہ اس مادہ کچھوے ’8‘ نمبر کے جیسا خول کم عمری میں اس کے چھ خانوں والے رنگ (پلاسٹک کا رنگ جس میں سوڈا کین لگے ہوتے ہیں) میں رینگنے کی وجہ سے ہے۔ اگرچہ یہ اب کم عمر نہیں ہے لیکن کچرے کےخلاف اس کی جنگ جاری ہے۔

مقبول خبریں