کیا سنجے دت اور بیٹی کے درمیان تعلقات خراب ہیں؟ مبہم پوسٹ وائرل

سنجے دت کی بیٹی نے والد اور خاندان سے متعلق تنقید بھرا پیغام شیئر کردیا


ویب ڈیسک August 26, 2025

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت نے والد اور خاندان کیخلاف سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کردی۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ترشیلا کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ نے مداحوں اور صارفین کی توجہ سمیت لی ہے کیونکہ اس میں ترشیلا نے والدین کے رشتے اور خاندان پر تنقید کی ہت۔

اس پوسٹ میں انہوں نے "دھونس" اور "چالاک" والدین کے ساتھ حدود قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترشیلا نے کہا کہ "خون کا رشتہ" ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی آپ کی زندگی میں جگہ رکھتا ہے۔

تریشلا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے کے لیے کم رابطہ یا رابطہ ختم کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

سنجے دت کی بڑی بیٹی نے مزید کہا کہ "خاندان" کا نام کسی کو آپ کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا حق نہیں دیتا۔ آپ کو ان لوگوں کو خود تک رسائی دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہوں تکلیف دے رہے ہوں چاہے وہ آپ کو پالیں پرورش کریں۔

ترشیلا نے مزید کہا کہ جب والدین اس بات کی زیادہ پرواہ کرتے ہیں کہ خاندان دنیا کے سامنے کیسا نظر آتا ہے اس سے کہ بچے اس خاندان میں رہنے کا احساس کیسے کرتے ہیں، تو یہ ایک مسئلہ ہے۔۔

تریشلا کے الفاظ نے ان لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل کی جو والدین کے ساتھ مشکل تعلقات میں ہیں اور ظاہری شکل کو برقرار رکھنے کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

سنجے کی بیٹی نے واضح طور پر والدین کے ساتھ حدود طے کرنے اور ضرورت پڑنے پر کم یا بلا رابطہ رہنے کی اہمیت پر بات کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنجے دت کے بیٹی سے تعلقات میں مسائل چل رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ترشیلا سنجے دت اور ان کی سابقہ اہلیہ رچا شرما کی بڑی بیٹی ہیں۔ سنجے دت کی تیسری اہلیہ مانیتا سے 2 اولادیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ 

مقبول خبریں