کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی

پولیس کارڈ کی مدد سے زخمی کی شناخت ثاقب حسین کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر August 27, 2025

کراچی:

شہر قائد میں ساؤتھ زون کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لیجایا گیا۔

مضروب کے پاس سے ملنے والے پولیس کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت ثاقب حسین کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر حکم داد نے بتایا کہ زخمی سپاہی ڈیفنس تھانے میں تعینات ہے جسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکار کو 5 گولیاں لگی ہیں جس میں 2 ہاتھ ، 2 ٹانگوں اور ایک پیٹ پر پسلی کے قریب لگی تھی جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں