معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے بیچلر پارٹیوں کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔
سلینا گومز کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر ملکی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ میکسیکو کے شہر کابو سان لوکاس میں ایک پرتعیش یاٹچ پر پارٹی کرتی نظر آئیں۔
تصاویر میں انہیں سیاہ رنگ کے اسٹریپ لیس سوئمنگ سوٹ اور سن گلاسز پہنے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ بعد میں شہر کی سیر کرتی بھی نظر آئیں۔
شادی سے قبل ممکنہ بیچلر پارٹی کے دوران سلینا اور ان کی سہیلیاں رقص کرتی، سیلفیاں لیتی اور خوشگوار لمحات شیئر کرتی نظر آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ سلینا جلد اپنے موسیقار منگیتر بینی بلانکو سے شادی کرنے والی ہیں جن سے ان کی گزشتہ سال دسمبر میں منگنی ہوئی تھی۔
دوسری جانب بینی بلانکو بھی لاس ویگاس میں ممکنہ بیچلر پارٹی مناتے دکھائی دیئے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے خاص لمحات شیئر کیے۔ ایک تصویر میں وہ سپا میں موجود تھے، جس کو انہوں نے "دنیا کی سب سے سکون بخش جگہ" قرار دیا۔
ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سلینا اور بلانکو جلد ہی شادی کرنے والے ہیں تاہم اب تک کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔