پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان وارئیرز کے نام

پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔


اسپورٹس ڈیسک August 28, 2025

پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان وارئیرز نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوچ کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کا انقعاد ہوا۔

وزیرستان وارئیرز نے فائنل میں کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے دی۔

پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ 22 اگست سے 27 اگست تک اسلام آباد میں کھیلی گئی۔

 لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔

مقبول خبریں