وزیر اعظم کی ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحالی کی ہدایت پر مختلف تجاویز زیر غور

اجلاس کے شرکاء کی جانب سے ایلیٹ کھیلوں کی گریڈنگ کرنے کی تجویز سامنے آئی۔


اسپورٹس ڈیسک August 28, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحالی کی ہدایت پر مختلف تجاویز زیر غور آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹس، اسپورٹس فیڈریشنز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کے روزگار، ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس سمیت دیگر امور پر غور آئے۔

اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے محکموں کے سربراہان کی سرپرستی کے میکنزم پر بات چیت ہوئی۔

اسپانسر شپ اور اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

شرکاء کی جانب سے ایلیٹ کھیلوں کی گریڈنگ کرنے کی تجویز سامنے آئی۔ ایک کھیل کوایک محمکے کی سرپرستی میں دینے کے لیے سفارشات مرتب کرلی گئیں۔

محکمےاپنی ترجیحات سے جلد وزارت کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس کی بحالی کے احکامات دے رکھے ہیں۔

مقبول خبریں