سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی ہے۔
پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں شیڈول چیریٹی میچ کے حوالے سے وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔
بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں۔ اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔
واضح رہے کہ چیریٹی میچ 30 اگست کو دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔