لاہور: نوجون نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

عفیفہ اپنے والدین کے گھر رہائش پزیر تھی، ملزم نے اس کے ماں باپ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا


سید مشرف شاہ August 29, 2025
(فوٹو: فائل)

لاہور:

سندر میں نجی سوسائٹی میں نوجون نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ عفیفہ اپنے والدین کے گھر رہائش پزیر تھی جہاں سابقہ شوہر علی حسن نے گھس کر عفیفہ اور اس کے  والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سابقہ بیوی کو  گولیاں مارکر قتل کردیا اور خود کشی کرلی۔

ملزم علی حسن اپنی بیوی عفیفہ کو  طلاق دے چکا تھا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔

مقبول خبریں