ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر 11 اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر 11 اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق تمام ڈمپر مالکان اور ہیوی ٹرانسپورٹرز کو پابندی سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتے گی ۔