کراچی، محمود آباد میں بجلی کی غیر معمولی بندش کا خلاف عوام کا احتجاج

محمود آباد 2 نمبر پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک ٹریفک کی روانی معطل کردی گئی


محمد شاہ میر خان September 02, 2025

کراچی:

محمود آباد نمبر دو میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث گھروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ بجلی کے بندش کے باعث معملات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بارہا شکایات کے باوجود ان کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھلوا کر ٹریفک کی روانی بحال کرادی ۔

مقبول خبریں