بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ اور بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر دھناشری ورما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کے دانتوں کا علاج کر چکی ہیں۔
ایک حالیہ گفتگو کے دوران دھناشری ورما نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بطور دانتوں کی ڈاکٹر عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور کا علاج بھی کیا ہے اور وہ ان کے علاوہ بھی کئی نامور شخصیات کا علاج کر چکی ہیں۔
دھناشری کا کہنا تھا کہ "میں نے تین سال تک پریکٹس کی، باندرہ اور لوکھنڈ والا میں ایک کلینک تھا، یہ تمام شوبز والے وہاں آتے تھے"۔
یاد رہے کہ دھناشری ورما ایک ڈینٹسٹ بھی ہیں جبکہ بعد میں انہوں نے بطور ڈانسر اور کوریوگرافر شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اسے ہی اپنا مستقل پیشہ بنا لیا۔
دھناشری ورما 2020 میں بھارتی کرکٹر یوزویندر کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جبکہ 2025 میں دونوں میں طلاق ہوگئی۔